امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز توسکا پر سوار ایرانی عملے کے 20 افراد پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی قید سے ایرانی عملے کی رہائی اور وطن واپسی کی کوششیں ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے پاکستانی و سنگاپوری ہم منصب کے درمیان رابطوں کے باعث ممکن ہوئیں۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے سیلرز کی واپسی کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ اداروں سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔
رضا امیری مقدم نے کہا پاکستان کے انسان دوست، خیر سگالی کے اقدامات کو سراہتے ہیں ۔
