Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزدباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض خام خیالی ہے: ایرانی صدر

دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض خام خیالی ہے: ایرانی صدر

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض خام خیالی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے، ایران نے جنگ ٹالنے کے لیے ہر راستہ تلاش کیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے تمام راستے اب بھی کھلے ہیں، سفارت کاری میں باہمی احترام جنگ سے زیادہ دانشمندانہ راستہ ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری زیادہ محفوظ اور پائیدار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔