Tuesday, May 19, 2026
ہومتازہ ترینسی ڈی اے ،سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے واجبات ادا نہ کرنے والی درجنوں ہائوسنگ سوسائٹیز کو جائیداد قرقی کا فائنل نوٹس جاری کردیا، تفصیلات ودستاویز سب نیوز پر

سی ڈی اے ،سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے واجبات ادا نہ کرنے والی درجنوں ہائوسنگ سوسائٹیز کو جائیداد قرقی کا فائنل نوٹس جاری کردیا، تفصیلات ودستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد :سینئر اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی جانب سے ایم ایس بحریہ ٹائون فیز آٹھ زون فائیو ایم ایس الحمرا ہلز اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن زون فائیو بحریہ ٹائون ایکسٹیشن فیز سیون گلبرگ ریزیڈنشیا ہائوسنگ اسکیم (آئی بی ای سی ایچ ایس ) زون فائیو ایم ایس سواں گارڈن ہائوسنگ اسکیم سویلین کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، سینیٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سمیت دیگر درجنوں ہائوسنگ سوسائٹیز کو قرقی و سیلنگ کے لئے فائنل نوٹس جاری کردیا گیا ہے ،تمام سوسائٹیوں کو نوٹس 14مئی 2026کو جاری کیا گیا ہے جس میں واجبات ادا کرنے کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سوسائٹیز نوٹسز جاری ہونے کے باوجود تاحال کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرنے میں قاصر رہے ہیں لہذا مورخہ 21مئی تک واجبات جمع کرانے کا آخری موقع دیا جاتا ہے بصورت دیگر لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جائیدادوں کوسربمہر کر کے واجبات ادا ہونے تک بحق سرکار قرق کردیا جائےگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔