Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانمحمود اچکزئی سے عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات، اہم امور پر مشاورت

محمود اچکزئی سے عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات، اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد (آئی پی ایس )قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی سے عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی رہنماوں نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے عمران خان کے مقدمات اور دیگر قانونی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی۔وکلا کی جانب سے عمران خان کو درپیش مقدمات، خصوصا القادر ٹرسٹ کیس اور میڈیکل درخواستوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر حامد خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، سردار لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری شریک ہوئے۔عزیر کرامت بھنڈاری نے بھی سینیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی حیثیت سے فون کال کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔دریں اثنا سینیئر قانون دان اور معروف سیاستدان اعتزاز احسن نے اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، جمہوری عمل اور آئین کی بالادستی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی راستے کے ذریعے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل جمہوری استحکام، آئین کی پاسداری اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں مضمر ہے۔اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضی اور ترجمان تحریک تحفظ آئین اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔