ہومتازہ ترینپاکستان اور ماریشس کے درمیان انسانی حقوق اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ماریشس کے درمیان انسانی حقوق اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (PIHRO) کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی کی ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کُری مباکس (Munsoo Kurrimbaccus) سے تفصیلی اور خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انسانی ترقی اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر انسانی حقوق کے فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انسانی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

چیئرمین پی آئی ایچ آر او حبیب ملک اورکزئی اور ماریشس کے ہائی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی روابط اور تعاون کو مزید مستحکم بنا کر دونوں ممالک کے درمیان بامعنی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے گا۔

ملاقات کا مقصد پاکستان اور ماریشس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ایک پرامن، جامع اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ کوششوں کی راہ ہموار کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔