Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانپاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا،عید 27مئی بروز بدھ کو ہو گی

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا،عید 27مئی بروز بدھ کو ہو گی

کراچی (سب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے ملک بھر میں ذوالحجہ 1447ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحی 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جہاں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو راولپنڈی، پشاور اور مردان سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔