کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
اِسی طرح دفعہ 144 کے تحت پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں اور پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد ہے۔مزید برآں نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ واقعات اور پولیس موبائلز پرحملوں کے بعد سخت اقدامات اٹھائے گئے۔
