حیدرآباد(آئی پی ایس )سندھ کے ضلع حیدر آباد کی یونین کونسل49کی نشست پر پیپلزپارٹی کے عالم خان کامیاب ہو گئے۔یوسی 49 وارڈ نمبر ٹو کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا
جس میں پیپلز پارٹی کے عالم خان 335 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔دوسری جانب مدمقابل آزاد امیدوار شرافت علی 283 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے حیدرآباد میں دو نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے جب کہ یوسی 43 چیئرمین کی نشست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
