اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ناروے کی قیادت کو یومِ آئین پر مبارکباد دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم،حکومت اور عوام کو یومِ آئین پر مبارکباد کا پیغام دیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے مابین دوستانہ تعلقات نہ صرف پروان چڑھ رہے ہیں بلکہ یہ باہمی روابط، جنہیں ناروے میں مقیم متحرک پاکستانی برادری کی موجودگی سے مزید تقویت ملتی ہے، مسلسل فروغ پاتے رہیں گے۔صدر مملکت نے ناروے کے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کیا۔
