Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں شروع

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں شروع

کراچی (سب نیوز)ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
دوسری جانب دو اسلامی ممالک تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحج کے چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے عید الاضحی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس ذوالحج کے آغاز کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ملک میں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی اور چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحج قرار دیا ہے۔ ترکیہ میں روایتی رویت ہلال کے بجائے فلکیاتی حسابات پر مبنی پیشگی تیار کردہ اسلامی کیلنڈر پر عمل کیا جاتا ہے، جس کی بنیاد پر یہ تاریخ طے کی گئی۔دونوں ممالک میں عید الاضحی بدھ 27 مئی کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔