Sunday, May 17, 2026
ہومتازہ ترینالطاف حسن قریشی کی صحافتی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، یوسف رضا گیلانی

الطاف حسن قریشی کی صحافتی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(آئی پی ایس)
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی، دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ الطاف حسن قریشی صحافت، ادب اور فکری میدان کی ایک معتبر اور باوقار شخصیت تھے جنہوں نے اپنی تحریروں، فکری خدمات اور صحافتی بصیرت سے کئی نسلوں کی رہنمائی کی۔ انہوں نے اردو صحافت میں اعلیٰ روایات کے فروغ اور قومی شعور کی بیداری میں نمایاں کردار ادا کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے صحافت اور علمی دنیا ایک مدبر، بااصول اور صاحبِ فکر شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی قومی، ادبی اور صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔