Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ ترینمحسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال

تہران (آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور تازہ علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے امریکا کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔