Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ ترینایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پوپ لیو میں ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر گفتگو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پوپ لیو میں ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی کشیدگی پر گفتگو

تہران (آئی پی ایس )پوپ لیو نے کہا ہے کہ ایران پر بہانوں کے تحت کیے گئے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پوپ لیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران اور عالمی صورتحال سمیت خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو میں مشرقِ وسطی کی حالیہ صورتحال اور ایران کے خلاف مبینہ امریکی و اسرائیلی اقدامات زیر بحث آئے۔

ایرانی صدر نے پوپ لیو کے موقف پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کے معاملے پر اخلاقی اور منصفانہ موقف اختیار کیا ہے۔پوپ لیو نے کہا کہ ایران پر کیے گئے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کی تاریخی تہذیب کو نقصان پہنچانے سے متعلق بیانات دھمکی آمیز اور جارحانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جو طاقت کے غلط تصور پر مبنی ہیں۔دونوں رہنماوں نے خطے میں امن، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔