Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوفاقی حکومت کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا نظام مزید تیز، موثر اور سہل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ انضمام وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ چین سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

اس فیصلے کا مقصد سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت سرمایہ کاری کے تعاون کو مثر بنانا ہے جس سے چین سمیت عالمی سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی۔نئے ڈھانچے میں ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری اور پالیسی پر عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ یہ ادارہ اسپیشل اکنامک زونز اور ریگولیٹری اصلاحات کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی اہم ذمہ داری بھی نبھائے گا۔ایس آئی ایف سی کی قیادت میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کا انضمام سرمایہ کاری نظام کو مربوط بنانے کی جانب ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔