Friday, May 15, 2026
ہومتازہ ترینچین-امریکہ تعلقات کی نئی پوزیشننگ دنیا میں استحکام فراہم کرے گی، بین الاقوامی شخصیات

چین-امریکہ تعلقات کی نئی پوزیشننگ دنیا میں استحکام فراہم کرے گی، بین الاقوامی شخصیات

بیجنگ : بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان”تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات” کے قیام کی نئی پوزیشننگ نہ صرف ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں استحکام پیدا کرے گی بلکہ عالمی اقتصادی خوشحالی کے لیے ٹھوس حمایت بھی فراہم کرے گی۔

پلیخانوف رشین یونیورسٹی آف اکنامکس کے شعبہ سیاسیات اور سماجیات کے سربراہ آندرے کوشکن نے کہا کہ چین اور امریکا عالمی نظام کو سہارا دینے والے دو ستون ہیں اور دنیا کے تمام ممالک چین-امریکا صدور کے درمیان ملاقات سے مستفید ہوں گے۔ تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم پھینج جاروسومبات کا خیال ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے “چین اور امریکہ کے تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات ” تخلیق کرنے کی تجویز عالمی برادری کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ چین امریکہ تعلقات کی نئی پوزیشننگ دنیا کو امن، سکون اور تعاون کی طرف لے جائے گی۔

افریقن سینٹر فار انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ بزنس اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینڈر کالو نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات موجودہ دنیا کی سب سے اہم شراکت داری ہے اور عالمی برادری کو ان دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سان ڈیاگو کے اسکول آف اکنامکس میں ایشیائی امور کی ڈائریکٹر مارسیلا ویرا کا ماننا ہے کہ یہ بات چیت نہ صرف معیشت بلکہ سلامتی کے شعبے کے مستقبل کا خاکہ بھی پیش کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، سعودی عرب کے اخبار الریاض، متحدہ عرب امارات کے اخبار الاتحاد اور برازیل کی 247 ویب سائٹ سمیت دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے چین اور امریکا کے صدور کے درمیان ملاقات پر بڑی توجہ دی اور اسے سراہتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو سنبھالنے اور تصادم کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔