Friday, May 15, 2026
ہومتازہ ترینامریکا کے اہم کاروباری نمائندے چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے پرامید

امریکا کے اہم کاروباری نمائندے چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے پرامید

بیجنگ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین میں ان کے ہمراہ امریکا کی کاروباری و صنعتی برادری کے 18 نمایاں نمائندے بھی موجود ہیں۔ ان شخصیات کا تعلق بنیادی طور پر ٹیکنالوجی، مالیات، ہوا بازی اور زرعی شعبوں سے ہے۔

ایپل، این ویڈیا، کارگیل، سٹی گروپ، گولڈمین ساکس، جنرل موٹرز اور کوالکوم سمیت متعدد بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے چین کی مارکیٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کاروباری رہنماؤں کی جانب سے “جدت اور توانائی ” وہ نمایاں عوامل ہیں جن کا ذکر سب سے زیادہ کیا جا رہا ہے، اور انہی کو وہ چینی معیشت کی مسلسل ترقی کا محرک قرار دیتے ہیں۔

امریکی کاروباری برادری کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مکالمے کے ذریعے باہمی تفہیم کو فروغ دے کر تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے، تاکہ دونوں بڑی معیشتیں مشترکہ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکیں۔ ان کے نزدیک یہ دورہ باہمی رابطے اور تبادلۂ خیال کے لیے ایک اہم اور مؤثر موقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔