ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12لاکھ 36ہزار 888ہوگئی ، مثبت کیسز کی شرح 4.58فیصد پر پہنچ گئی
اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 42افراد انتقال کرگئے، ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 42اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 524ہوگئی ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 44ہزار 958کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2ہزار 60افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4لاکھ 54ہزار510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72ہزار 766، پنجاب میں 4لاکھ 27ہزار583، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4ہزار913، بلوچستان میں 32ہزار837، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990ور گلگت بلتستان میں 10ہزار 289ہو گئی ہے،کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12ہزار 535افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7ہزار327، خیبرپختونخوا 5ہزار488، اسلام آباد 910، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 346اور آزاد کشمیر میں 734افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12لاکھ 36ہزار 888ہوگئی ، مثبت کیسز کی شرح 4.58فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس مزید 42افراد جاں بحق،سے 2ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
