اسلام آباد ( سب نیوز)اسلام آباد کیرئیر کالج گرلز کیمپس سیری چوک دھنیال سٹریٹ بہارہ کہو کا افتتاح کردیا گیا ۔ چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر ، ریجنل ڈائریکٹر فرنچائز اینڈ انویسٹمنٹ نجمہ انور ،صہیب سرور اور ماہرین تعلیم نے آئی سی سی گرلز کالج سیری چوک دھنیال سٹریٹ بہارہ کہو کا افتتاح کیا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عامر نے کہا کہ اہلیان آئی سی سی سیری چوک دھنیال سٹریٹ کی حوصلہ افزائی اور مطالبے کیوجہ آج طالبات کے لئے علیحدہ کیمپس بنا رہے ہیں۔ جس میں چھٹی جماعت سے چھٹی جماعت کی لڑکیوں کی دوسری بلڈنگ میں کلاسز ہونگی ۔ کریئر خواتین کو با اختیار بنانے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کے مستقبل کی ضامن ہیں۔ طالبات اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ ڈاکٹر ، انجینئر ، سول و ملٹری بیوروکریسی سمیت کاروبار میں خدمات سرانجام دیں ۔
تقریب کے آخر میں آئی سی سی گرلز کالج سیری چوک کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء تقریب میں مٹھائی تقسیم کی گئی
