Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینانمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں

انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: (آئی پی ایس) انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی منشیات کی خریدوفروخت کی پیمنٹ آئن لائن کرتی تھی، ملزمہ نئے کسٹمر کے لیے منشیات رائیڈر کے بجائے مخصوص جگوں پر رکھواتی تھی، تاہم نیا کسٹمر ملزمہ کی بتائی ہوئی جگہ سے منشیات حاصل کرلیتا تھا۔

ملزمہ کراچی کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کی ترسیل کرتی تھی۔

ذرائع کے مطابق پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کیلئے ملزمہ کا 6 رکنی گینگ کام کرتا ہے، جن میں ایک خاتون اور 5 مرد انمول عرف پنکی کے 6 رکنی گینگ کا حصہ ہیں، جبکہ چھ رکنی گینگ کے علاوہ بھی ملزمہ منشیات کی خریدو فروخت کرتی تھی۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے مکمل نیٹ ورک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔