Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعراقچی بھارت میں، برکس ممالک سے امریکی اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

عراقچی بھارت میں، برکس ممالک سے امریکی اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

نئی دہلی: (آئی پی ایس) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر استقبال کیا۔

توانائی کے بحران کے درمیان دہلی میں برکس وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کا آغاز ہو گیا جس میں عباس عراقچی نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف غیر قانونی جارحیت کا نوٹس لیا جائے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ برکس ممالک ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی کھل کر مذمت کریں، امریکا اور اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا، ایران کے عظیم عوام سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے، ایرانی عوام سے دشمنی کیلئے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے دعویٰ کی تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران خفیہ طور پر امارات کا دورہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔