Wednesday, May 13, 2026
ہومپاکستانآبادی پر قابو پانے والے صوبوں کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں مراعات کی تجویز

آبادی پر قابو پانے والے صوبوں کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں مراعات کی تجویز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کیلئے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔

اسلام آباد میں قومی اور صوبائی آبادی کے تخمینے 2023-2050 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ پائیدار ترقی، معاشی پیشرفت اور قومی وسائل کے موثر استعمال کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ احسن اقبال نے خبردار کیا کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 370 سے 400 ملین تک پہنچ سکتی ہے، جس سے صحت، تعلیم، روزگار، پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات پر شدید دباو پڑے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے متوازن آبادی کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ دوران گفتگو احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔