Tuesday, May 12, 2026
ہومتازہ تریناسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسٹریا کی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، خصوصا ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور ثالثی میں پاکستان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سفارتی روابط کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششیں جاری رکھے گا، تاکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیاکہ باہمی رابطے مستقبل میں بھی قریبی سطح پر جاری رکھے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔