Tuesday, May 12, 2026
ہومتازہ ترینزونگ نے پاکستان میں آئی فون صارفین کیلئے 5جی سروس کا باضابطہ آغاز کردیا

زونگ نے پاکستان میں آئی فون صارفین کیلئے 5جی سروس کا باضابطہ آغاز کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی سروس کمپنی زونگ نے پاکستان میں آئی فون صارفین کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ذریعے فائیو جی سروسز کی باضابطہ فراہمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین زونگ کے نیٹ ورک پر بغیر کسی رکاوٹ کے 5G کنیکٹیویٹی سے استفادہ کر سکیں گے۔یہ سنگ میل پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت ہے جو صارفین، کاروباری اداروں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی تیزی سے بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہائی اسپیڈ اور کم تاخیر والی کنیکٹیویٹی کے فروغ کو مزید تیز کرے گا۔یہ پیش رفت جدید ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے قومی سطح پر جاری اقدامات کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی مسلسل معاونت اور سہولت کاری نے صنعتی شراکت اور تکنیکی ترقی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ زونگ نے پاکستان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور مستقبل سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی قیادت اوررہنمائی کو سراہا ہے۔زونگ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے اس موقع پر کہاکہ،پاکستان میں آئی فونز پر فائیو جی سروسزکی باضابطہ فراہمی ملک کے ڈیجیٹل سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان میں ٹیکنالوجی سروسز فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی کے طورپر زونگ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نیٹ ورک صلاحیتوں، ڈیجیٹل پراڈکٹس اینڈ سروسز اور جدید ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے اور ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔یہ پیش رفت جدید نیٹ ورک جدت، انٹیلی جنٹ سسٹم اور صارف دوست سروسز کے تسلسل کے ذریعے جدید ڈیجیٹل تجربات کی فراہمی کے لیے زونگ کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے، جو بہتر کنیکٹیویٹی کو ممکن بنانے کے ساتھ پاکستان کے تیزی سے آگے بڑھتے ڈیجیٹل مستقبل کی حمایت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔