Tuesday, May 12, 2026
ہومتازہ ترینقازقستان کے سفیریرژان کسٹافن سے یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق کی ملاقات

قازقستان کے سفیریرژان کسٹافن سے یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں قازقستان کے سفیریرژان کسٹافن نے یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سفیر یرژان کسٹافن نے وائس چانسلر کو دوسری نارووال امن مذاکرات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

یہ مکالمہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی جانب سے شروع کیا گیا تھا، جو رواں سال 5 اور 6 مئی کو یونیورسٹی آف نارووال میں منعقد ہوا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق نے سفیر کا شرکت پر شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر بین المذاہب و بین العقائد مکالمے کے بین الاقوامی مرکز کی بورڈ چیئرپرسن محترمہ گلثانہ کوژابائے کی قیادت میں قازق وفد کے فعال کردار کو سراہا۔مزید برآں، دونوں فریقین نے تعلیمی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے تعلیمی تعلقات مضبوط بنانے اور قازقستان و پاکستان کے تعلیمی اداروں کے نمائندوں کے باہمی دوروں کے انعقاد میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کے آخر میں پاکستانی وفد کا ایک دورہ قازقستان منعقد کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔