Monday, May 11, 2026
ہومتازہ ترینمریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت

مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت

لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔

نیب کے شوگر مل کیس ختم کرنے پر زرِ ضمانت کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔