Saturday, May 9, 2026
ہومتازہ ترینامریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ،10زخمی اور 5لاپتا

امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ،10زخمی اور 5لاپتا

تہران (سب نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں تاہم آبنائے ہرمز میں کشیدگی تاحال برقرار ہے جس کی تازہ مثال امریکی بحریہ کا ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ نے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا جس پر ایرانی پرچم لہرا رہا تھا۔
ایک ایرانی اہلکار نے تصدیق کی امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں جس ایرانی مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا اس میں 15 افراد موجود تھے۔صوبہ ہرمزگان کے ایک عہدیدار محمد رازمہر نے بتایا کہ امریکی حملے میں 10 ملاح شدید زخمی ہوگئے جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی بحریہ نے ایرانی تجارتی جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے پانیوں پر محو سفر تھا۔
حملے میں ایرانی تجارتی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ جہاز میں سوار 10 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دیگر 5 ملاحوں کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔تاحال امریکا کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔