واشنگٹن(سب نیوز)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دیدی۔
وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی، منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 210 ملین ڈالر اضافی موصول ہوں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان نے مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور دیگر معاشی شرائط پر عملدرآمد مکمل کیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اسی معاہدے کی روشنی میں قرض قسط کی حتمی منظوری دی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد قرض منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
