Tuesday, May 5, 2026
ہومتازہ ترینتاجراب لاک ڈاون کا ڈرامہ مزید برداشت نہیں کرینگے،کاشف چوہدری

تاجراب لاک ڈاون کا ڈرامہ مزید برداشت نہیں کرینگے،کاشف چوہدری

اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجراب لاک ڈاون کا ڈرامہ مزید برداشت نہیں کرینگے، ایف بی آر کی چیرہ دستوں اور بدمعاشیوں اور پیرا کی غنڈہ گردی بند کی جائے،ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، سستا پیٹرول لایا جائے، ریاست س ملک کو چلانا چاہتی ہے تو تاجروں اور صنعت کاروں کیساتھ ملکر بات کرے، دوکانوں کیلئے رات دس بجے اور ہوٹلز کیلئے رات بارہ بجے کے اوقات مقرر کئے جائیں، حکمرانی کے نام پر شہزادوں اور لاڈلوں کو اس ملک کا تاجر سرکار اور قوم پالتی ہے، معیشت چلے گی تو ملک چلے گا، لاک ڈاون کو ملک گیر مشاورت کے بعد تین دن بعد خود ختم کرینگے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم آغاو دیگرتاجر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاشف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تاجراب لاک ڈاون کا ڈرامہ مزید برداشت نہیں کرینگے،ملک کے تمام سیاحتی مقامات پر لاک ڈاون کا خاتمہ کیا جائے،عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود 246 روپے لیٹر پاکستان نے تمام منافع ملا کر پٹرول بنتا ہے لیکن 400 روپے لیٹر اس قوم کو دیا جاتا ہے اور قوم لائنوں میں نہ کر پٹرول ڈلواتی ہے،کسی حکمران کو حق نہیں کہ میرے شٹر کو بند کرے یا میرے کاروبار پر وہ غنڈے بھیجے،مری شہرسے احتجاجی تحریک کاآغاز کر دیا ہے

انہوں نیمطالبہ کیا کہ تمام سیاحتی مقامات پر فوری طور پر لاک ڈاون کا نفاذ ختم کیا جائے جبکہ پاکستان بھر میں کاروباری اوقات کم از کم 10 بجے تک مقرر کیے جائیں اور ریسٹورنٹ اور ہوٹلز کے کاروبار کو رات 12 تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے اورعید کے دنوں کے میں لاک ڈاون کا مکمل خاتمہ کیا جائے، پوائنٹ آف سیل کے نام پر ایف بی ار کی بلیک میلنگ اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے، پاکستان کا چھوٹا تاجرودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتا ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، سستا پیٹرول لایا جائے،ایف بی آر کی چیرہ دستوں اور بدمعاشیوں اور پیرا کی غنڈہ گردی بند کی جائے، لاک ڈاون کو ملک گیر مشاورت کے بعد تین دن بعد خود ختم کرینگے ،ریاست س ملک کو چلانا چاہتی ہے تو تاجروں اور صعنتکاروں کیساتھ ملکر بات کرے کیونکہ معیشت چلے گی تو ملک چلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔