Monday, May 4, 2026
ہومپاکستانپاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہمی

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہمی

کراچی (آئی پی ایس )پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران ایم وی گوتم پر موجود 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔