Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانآزاد کشمیر کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا ماہانہ 2ہزار روپے فیول سبسڈی دینے کا اعلان

آزاد کشمیر کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا ماہانہ 2ہزار روپے فیول سبسڈی دینے کا اعلان

مظفر آباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر حکومت نے مہنگائی کے تناظر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت ماہانہ 2 ہزار روپے فیول سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند بنیادی شرائط کا پورا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ درخواست گزار کے پاس اپنا اصل قومی شناختی کارڈ موجود ہو اور متعلقہ موٹر سائیکل لازمی طور پر آزاد کشمیر میں ہی رجسٹرڈ ہو۔حکام کی جانب سے وضع کردہ پالیسی کے تحت سبسڈی صرف ان افراد کو ملے گی جو موٹر سائیکل کے اصل مالک ہیں اور جن کی بائیک کا انجن 150 سے کم ہے۔ اس کے علاوہ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے نام پر کوئی گاڑی یا الیکٹرک بائیک رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے۔اس ریلیف پروگرام کا حصہ بننے کے لیے خواہش مند شہری ویب پورٹل pfsp.admin.gok.pk پر جا کر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، تاکہ جانچ پڑتال کے بعد اہل افراد کو ماہانہ بنیادوں پر ایندھن کی مد میں مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔