اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کا خدشہ ہے، جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو40 روپے فی لیٹر بڑے اضافے سے بچانے کیلیے متحرک ہے اور آج رات نئی قیمتوں کے اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک روز قبل قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے عوام بڑے بوجھ سے بچ جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان، نئی قیمت کا اعلان کل کے بجائے آج ہوگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
