Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ ترینزرمبادلہ کے ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ،مجموعی ذخائر 21.26ارب ڈالر رہے

زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ،مجموعی ذخائر 21.26ارب ڈالر رہے

کراچی (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 63کروڑ ڈالر بڑھے اور 24 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21.26ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ذخائر 63 کروڑ ڈالر اضافے سے 15.82ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.44 ارب ڈالر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔