Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات،پاکستان میں سیسے کے اثرات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات،پاکستان میں سیسے کے اثرات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات ،وفد کی قیادت پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ کر رہی تھیں جبکہ سیسے سے پاک مستقبل کے سیکٹریٹ کے ڈائیریکٹر عبداللہ فاضل، سٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے جینا فارسیتھ اور ٹھامس ہرڈ وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، مصطفی کمال اور عائشہ رضا فاروق کے علاوہ متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے، وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا اور کہاکہ حکومت قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہا ہے،پاکستان انسداد پولیو کو اولین ترجیح سمجھتا ہے اور انشا اللہ جلد اس موذی مرض کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،سیسے کے اثرات کی وجہ سے بچوں میں ذہنی و جسمانی نشونما کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اسکا سدباب ایک چیلنج ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،حکومت اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے سیسے کے اثرات کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے پر عزم ہے۔

وفد کے شرکا نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران سروے کے حوالے سے اجلاس کو آگاہی دی اور کہا کہ آپکی قیادت میں بچوں کی پولیو سمیت موذی امراض سے حفاظت کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں بچوں کے بیماریوں سے بچا واور انکی نشو نما کیلئے خطرات کے سدباب کیلئے اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی،وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت پاکستان صحت، تعلیم، نوجوانوں کی تربیت اور آئی ٹی کے شعبے میں گراں قدر اقدامات اٹھا رہی ہے،وفد کے شرکا نے وزیرِ اعظم کو سیسے کے صحت پر نقصان دہ اثرات پر بریفنگ دی اور پاکستان میں اس کے پھیلاو کے علاقوں کی نشاندہی کی،وفد کے شرکا نے عوام میں سیسے کے نقصانات کے بارے آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔