Thursday, April 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین نیب کا بڑا فیصلہ، پارک روڈ انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس

چیئرمین نیب کا بڑا فیصلہ، پارک روڈ انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس

اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی جانب سے پارک روڈ میں انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد کے فلائی اوور اور انڈر پاسز دو سے تین ما میں مکمل ہوتے ہیں لیکن پارک روڈ انڈر پاس ساڑھے تین ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا۔


سی ڈی اے حکام کے مطابق پارک روڈ انڈر پاس کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری ڈی ایچ اے کی ہے جبکہ انڈر پاس کا کنٹریٹ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے ،،، چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ پورے ملک میں جاری تعمیراتی پراجیکٹس پر کرپشن کی انکوائری نہیں کی جائے گی تاہم پراجیکٹس مکمل ہونے کے بعد شکایات کی صورت میں تحقیقات عمل میں آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔