Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانسی پیک منصوبہ مشرقی ہمسائے کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ، اسد عمر

سی پیک منصوبہ مشرقی ہمسائے کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ، اسد عمر

اسلام آباد ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہمارے مشرق میں ہمسائے کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، چین کے ساتھ دوستی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، کئی چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کی قیادت نے سی پیک کو جاری رکھا ہوا ہے،پاکستان کی واضح خارجہ پالیسی ہے، پہلے ہم نے خارجہ پالیسی میں وہ فیصلے کیے جس کی بھاری قیمت ادا کی، ہم دوسروں کی جنگ یا سرد جنگ میں حصہ دار بنے رہے،سی پیک منصوبوں کے لیے چینی ورکرز گزشتہ سال ہی واپس آگئے تھے ، پاکستان اور چین کی قیادت سی پیک کیلیے پرعزم ہے ،سی پیک کے آئی ٹی کا جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانیکا فیصلہ کیا ہے، سی پیک کے پہلے مرحلیکی تکمیل دونوں ملکوں کے بڑھتے تعاون کی مظہر ہے ، سی پیک کے جنوبی زون سے پاکستان میں کثیر غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی ۔
جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر دیگر معاہدوں پر دستخط کیے ہیں کیونکہ کل کی دنیا ڈیجیٹل کی دنیا ہے۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں47فیصداضافہ ہوا، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے لیے چین کے مزدور واپس آ گئے تھے اور ان پر کام دوبارہ شروع ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ان میں سب سے خوش آئند یہ امر ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جوائنٹ ورکنگ گروپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور ان کے چینی ہم منصب نے اس پر دستخط کیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری معیشت میں زراعت اس لحاظ سے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ دو تہائی آبادی کا زراعت پر بالواسطہ یا بلاواسطہ انحصار ہے۔ پاک چین راہداری بہت اہمیت کی حامل ہے، پاک چین قیادت نے سی پیک کو واضح اہمیت دینے کی ہدایت دی۔ سی پیک کے کچھ نئے معاہدے اور ایک نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ بنایا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ جے سی سی میں کے سی آر کا ذکر ہے۔ وزیراعظم جلد کے سی آر انفرااسٹرکچر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ چینی سرمایہ کاری بڑھنے سے سکیورٹی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ سی پیک ہمسایہ ملک کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی جنگ میں شرکت کر کے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پاکستان کی واضح خارجہ پالیسی ہے، چین کے ساتھ دوستی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جتنا مرضی پریشرآجائے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، بیجنگ کے ساتھ اسلام آباد کا تعلق خصوصی ہے، دوست ملک نے ہمیشہ ہرمشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، چین کئی ایسی بھلائیاں کرتا ہے لیکن کہتا ہے بتانا نہیں، داسوڈیم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، ملوث افراد کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔