Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانسعودی عرب اور یو اے ای کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی معطل

سعودی عرب اور یو اے ای کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی معطل

اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل ہو گئیں۔
پاکستان سفارت خانہ سعوی عرب کے مطابق تکنیکی وجوہات کی بنا پر سفارت خانے میں پاسپورٹ سہولیات معطل رہے گی، سفارت خانے میں پاسپورٹ سہولیات 29اور 30اپریل کو معطل رہے گی۔پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کے مطابق امارت میں پاکستانیوں کیلئے سفارت خانے میں پاسپورٹ سروس بند ہے، سروس بحال ہوتے ہی کمیونٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔