اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے پلے آف میچز کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل پلے آف کے تینوں میچز میں تماشائیوں کی آمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملکی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر شائقین کے لیے ایک اہم شرط عائد کی گئی ہے، جس کے تحت میچ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایندھن کی بچت کے لیے شائقین حتیٰ الامکان ذاتی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شائقین کو معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، شائقین کو پی ایس ایل پلے آف میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دیدی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
