Monday, April 27, 2026
ہومتازہ ترینحزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف خودکش حملے شروع کرنے کا اعلان، سوسائیڈ اسکواڈز کو الرٹ کر دیا گیا

حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف خودکش حملے شروع کرنے کا اعلان، سوسائیڈ اسکواڈز کو الرٹ کر دیا گیا

بیروت(سب نیوز) حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اپنی جنگی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے 1980ء کی دہائی کے ’خودکش حملوں‘ کے حربوں کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے ایک غیر معمولی فوجی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کو لبنانی سرزمین پر قدم جمانے سے روکنے کے لیے خصوصی سوسائیڈ اسکواڈز کو الرٹ کر دیا ہے۔
فوجی کمانڈر کے مطابق حزب اللہ اب ان ہی جنگی طریقوں کی طرف لوٹ رہی ہے جو 1980ء کی دہائی میں اسرائیلی قبضے کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمباروں کے بڑے گروپوں کو پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے تحت جنوبی لبنان کے ان علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے۔
ان اسکواڈز کا بنیادی مشن مقبوضہ لبنانی دیہاتوں میں موجود اسرائیلی افسران اور سپاہیوں کے ساتھ براہِ راست تصادم اور انہیں نشانہ بنانا ہے تاکہ دشمن کے لیے وہاں قیام ناممکن بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔