Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم نے سولر پینلز اوور اِنوائسنگ اسکینڈل پر 2اعلی سطح کمیٹیاں بنا دیں

وزیراعظم نے سولر پینلز اوور اِنوائسنگ اسکینڈل پر 2اعلی سطح کمیٹیاں بنا دیں

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم نے سولر پینلز اووراِنوائسنگ اسکینڈل پر 2اعلی سطح کمیٹیاں بنا دیں،120 ارب روپے کی مبینہ اوور اِنوائسنگ کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مانیٹرنگ کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کرینگے،تحقیقات اور پراسیکیوشن کمیٹی کی سربراہی ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس رباب سکندرکریں گی،کمیٹیزمیں اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو نمائندگی دی گئی ہے،منی لانڈرنگ کیسز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انٹرنل آڈٹ نے اوور اِنوائسنگ کے اسکینڈل کی نشاندہی کی،فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں،سولرپینلزکی کلیئرنس میں قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے،صرف 10 فیصد کنسائنمنٹس کے آڈٹ میں 120ارب کی مبینہ اووراِن وائسنگ پکڑی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔