Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

نارووال(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ جنگ رکوانے کیلئے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کریں، امریکا اور ایران جنگ کے حل کے ساتھ پوری دنیا کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کو اتنی عزت کیوں مل رہی ہے، اسی طرح پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، پاکستان کو عزت ملتی ہے تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، چین، فرانس اور برطانیہ سمیت سب پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، عالمی حالات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔