لندن (آئی پی ایس )انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈگاور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈگاور نے کہا کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی ،پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔ڈیوڈ گاور نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیئے وہ صرف خیالی ہیں جبکہ یہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مختصر دورے کیلئے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈگاور نے کہا کہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔
سابق انگلینڈ کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
