اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے کی اسلام آباد میں نالہ کورنگ کے گزرگاہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی، 100 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے جمعرات کواسلام آباد کے علاقے راول ٹاون سے ملحقہ بہنے والے نالہ کورنگ کے آبی گزرگاہ میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ یہ آپریشن خصوصی طور پر حالیہ بارشوں میں نالے میں طغیانی کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں کورنگ نالے کی گزر گاہ میں ابتدائی طور پر 100 سے زائد غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیے۔ یہ آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا تاکہ نالہ کورنگ کی تمام آبی گزر گاہ کو مکمل طور پر خالی کرایا جا سکے ۔ یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لئے اسپل ویز کھولے جاتے ہیں جسکا پانی دریائے کورنگ میں تغیانی کا سبب بنتا ہیں اسی وجہ سے نالے کے اطراف تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کے تمام نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے تاکہ شدید بارشوں میں نالے میں طغیانی کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کو بچایا جا سکے۔
سی ڈی اے کی نالہ کورنگ کے گزرگاہ میں بڑی کارروائی، غیر قانونی تعمیرات مسمار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
