Saturday, April 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزعام آدمی پارٹی میں بغاوت، راگھو چڈھا سمیت 7 راجیہ سبھا اراکین بی جے پی میں شامل

عام آدمی پارٹی میں بغاوت، راگھو چڈھا سمیت 7 راجیہ سبھا اراکین بی جے پی میں شامل

نئی دہلی (آئی پی ایس ) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا اراکین نے استعفی دے کر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس سے بڑا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔عام آدمی پارٹی نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد راگھو چڈھا سمیت دیگر منحرف اراکینِ پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پارٹی رہنما سنجے سنگھ نے راگھو چڈھا، سندیپ پاٹھک اور اشوک مِتل کی بی جے پی میں شمولیت کے اعلان کے بعد ان اراکین کی نااہلی کے لیے درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں سنجے سنگھ نے مقف اختیار کیا کہ کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنا آئینِ ہند کے 10ویں شیڈول کے تحت اپنی اصل جماعت کی رکنیت رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔یہ پیش رفت عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑے سیاسی دھچکے کے طور پر سامنے آئی ہے، کیونکہ اس کے 7 راجیہ سبھا اراکین پارٹی چھوڑ چکے ہیں، جن میں معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا بھی شامل ہیں۔

سندیپ پاٹھک اور اشوک مِتل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راگھو چڈھا نے کہا کہ ایوانِ بالا میں پارٹی کے 2 تہائی سے زائد اراکین مستعفی ہو چکے ہیں جو ایک گروپ کی صورت میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔چڈھا نے مزید بتایا کہ ہربھجن سنگھ اور سواتی مالیوال بھی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق تمام ضروری دستاویزات پہلے ہی چیئرمین راجیہ سبھا کو جمع کرا دیے گئے ہیں۔راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے 10 اراکین ہیں، جن میں سے 2 تہائی سے زیادہ اس اقدام میں ہمارے ساتھ ہیں، اس ضمن میں تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔