Thursday, April 23, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ''جہنم کا گڑھا'' کیوں کہا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ”جہنم کا گڑھا” کیوں کہا؟

نئی دہلی (سب نیوز )بھارت اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تنازعات کا شکار سفارتی تعلقات کیلئے ایک اور دھچکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیا ۔ٹرمپ کے یہ متنازعہ ریماکس بھارتیوں پر بجلی بن کر گرے ہیں جس کا بھرپور رد عمل سامنے آ رہا ہے اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین مودی حکومت سے معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ ری پوسٹ کی جس میں کہا گیا تھا کہ

”A baby here becomes an instant citizen, and then they bring the entire family in from China or India or some other hellhole on the planet. You don’t have to go too far to see that. English is not spoken here anymore. That there’s almost no loyalty to this country amongst the immigrant class coming in today, which was not always the case.

HGlARCCawAAbXEk

امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ اور سفارتی حیثیت ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیا، جس پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس بیان کو نہ صرف توہین آمیز بلکہ بھارت مخالف قرار دیا ہے۔ کانگریس رہنماں کا کہنا ہے کہ مودی کی پالیسیوں اور کمزور سفارتکاری کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔کانگریس کے مطابق مودی حکومت کی ہندوتوا نظریے پر مبنی پالیسیوں نے ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ ٹرمپ کی جانب سے بار بار آنے والے بیانات کے باوجود بھارتی حکومت کی خاموشی تشویش کا باعث ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کسی ملک کو اس طرح کے الفاظ میں بیان کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پر اس ملک کے حالات اور انسانی حقوق کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بھی حالیہ عرصے میں کشیدگی اور دوری کے آثار نمایاں ہوئے ہیں، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ادھر ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور عالمی سطح پر بیانات کے ردعمل میں کمزوری بھارت کے لیے سفارتی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، جس کے اثرات ملک کی عالمی پوزیشن پر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔