Monday, May 18, 2026
ہومتازہ ترینبرطانوی وزیراعظم بلین ٹری منصوبے پر عمران خان کے معترف

برطانوی وزیراعظم بلین ٹری منصوبے پر عمران خان کے معترف

نیویارک(آئی پی ایس )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بلین ٹری منصوبے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معترف ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے۔نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شاندار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے، عالمی درجہ حرارت میں 1.5 درجے کمی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی، 2040 تک صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کو ماحول دوست انرجی پر منتقل کرنا ہوگا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان سے متاثر ہو کر برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔