Wednesday, April 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزنائب وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم بیٹھک:عالمی تنازعے کے حل کیلئے موثر سفارتکاری جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم بیٹھک:عالمی تنازعے کے حل کیلئے موثر سفارتکاری جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام اباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس،علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ،خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ اور اعلی حکام کی شرکت،اہم عالمی روابط اور سفارتی مصروفیات پر غور،خارجہ پالیسی میں متحرک اورموثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال ،واضح اہداف اور مضبوط نتائج پر توجہ کی ہدایت،عالمی سطح پر فعال سفارتکاری ناگزیر قرار

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، عالمی پیش رفت اور آئندہ بین الاقوامی سفارتی مصروفیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ نے افسران کے ساتھ عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کے اہم پہلوں پر واضح اور متحرک حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں پیشگی حکمت عملی، واضح مقاصد اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عالمی سطح پر موثر سفارتی کردار ادا کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔