Wednesday, April 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزمذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ایران

مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ایران

واشنگٹن(آئی پی ایس )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سمندر میں بحری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کیلئے دو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف اقدام کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہا ئو س حکام کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس ایران سے بات چیت کیلئے ابھی واشنگٹن سے روانہ نہیں ہوئے ہیں، وہ ابھی اضافی پالیسی میٹنگز میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان میں مذاکرات میں واپسی کے اشارے دے دیے۔ پاکستان کی قیادت میں ثالثوں کو تصدیق ملی ہے کہ اعلی مذاکرات کار اسلام آباد پہنچیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔