اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ٹیلیفون کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے صدر کوسٹا کے ساتھ پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
صدر کوسٹا نے خطے میں مذاکرات اور استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین اس عمل کی ہر ممکن حمایت کے لیے تیار ہے۔دونوں رہنماں نے دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حوالے سے دونوں رہنماں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
