Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ ،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ،چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ ،متعلقہ افسران کی نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ ،نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،نیشنل پولیس اکیڈمی کی زیر تعمیر عمارت تقریبا 9 منزلوں پر مشتمل ھے۔عمارت کی تمام منزلوں کا تعمیراتی کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔تعمیراتی کاموں کیساتھ منصوبے کی فنشنگ کا کام بھی تیزی کیساتھ سے جاری ہے،اکیڈمی میں زیر تربیت جوانوں کیلئے جدید ٹریننگ کی سہولیات بھی شامل ہونگی۔چیئرمین سی ڈی اے کی منصوبے کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت ،اکیڈمی میں اعلی تربیت کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،۔منصوبے میں شامل تمام تعمیراتی اور فنشنگ کے کاموں کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔