اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں نے جاری علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی اور جنگ بندی سے متعلق معاملات میں باہمی رابطوں اور تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر ہم آہنگی کو مزید مثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور جنگ بندی کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
اس ضمن میں مختلف ممالک سفارتی کوششوں کے ذریعے استحکام کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھی پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں مذاکرات اور مکالمے کو مسائل کے حل کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔
